0
Thursday 22 Dec 2016 21:35

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت مین کیمپس میں چائنیز ٹیسٹ سینٹر قائم کر دیا گیا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت مین کیمپس میں چائنیز ٹیسٹ سینٹر قائم کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں چائنیز ٹیسٹ سینٹر ایس ایچ کے کے نام سے قائم کر دیا گیا، یہ ٹیسٹ سینٹر پاکستان میں اپنی نوعیت کا دوسرا اہم سینٹر ہوگا۔ اس ٹیسٹ سینٹر کے قیام سے یہاں کے طلباء کو تمام قسم کے چائنیز سکالرشپ کے حصول میں ترجیح ملے گی۔ یہ سرٹیفیکیٹ جی بی کے طلباء کیلئے عالمی سطح پر قابل قبول ہوگا۔ سینٹر کے قیام کیلئے کے آئی یو اور سنکیانگ زرعی یونیورسٹی چائنا کے مابین باضابطہ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ چین کی جانب سے چیئرمین کمیٹی آف چائنیز کمیونسٹ پارٹی اور وائس پریذیڈینٹ سنکیانگ زرعی یونیورسٹی چائنا پروفیسر ڈاکٹر لی بائو چنگ، کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں ٹیسٹ سینٹر کے قیام کے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس وقت کے آئی یو میں دو ماہ پر مشتمل دوسرا چائنیز لینگوئجز کورس جاری ہے۔ جس کے اختتام پر ایس ایچ کے ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 593812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش