QR CodeQR Code

وزراء اسمبلی اجلاس میں حاضر ہوں، ورنہ سخت قدم اٹھائیں گے، سپیکر جی بی اسمبلی

22 Dec 2016 21:58

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان کے ممبران اسمبلی کی سکیموں کی فائلیں غائب ہونے پر رولنگ دیتے ہوئے سپیکر جی بی اسمبلی نے سیکرٹری ورکس کو ہدایت دی کہ وہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ وزراء اسمبلی اجلاس کو نظر انداز کر رہے ہیں، وزراء ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کریں اور ممبران کے سوالات کا جواب دیں۔ اگر اسمبلی اجلاس کو مزید نظر انداز کیا تو ان کے خلاف سخت قدم اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم رولنگ عوام کے مفادات میں دیتے ہیں۔ رولنگ پر عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر حکومت عملدرآمد نہیں کراتی تو اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوگا۔ انہوں نے ممبران اسمبلی کی سکیموں کی فائلیں غائب ہونے پر رولنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ورکس کو ہدایت دی کہ وہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے۔ اسی روز جی بی اسمبلی کے اجلاس میں چار مختلف قراردادیں پیش کیں۔ رکن اسمبلی حاجی رضوان نے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف کی خدمات پر خراج تحسین کی قرارداد پیش کی، جسکو ممبران اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائو روکنے اور زمینی کٹائو کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کے حوالے سے الگ الگ دو قراردادیں پیش کیں، جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 593817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593817/وزراء-اسمبلی-اجلاس-میں-حاضر-ہوں-ورنہ-سخت-قدم-اٹھائیں-گے-سپیکر-جی-بی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org