QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون نے خیبر پختوانخوا میں تحریک انصاف کیخلاف احتجاج کی دھمکی دیدی

22 Dec 2016 22:58

اسلام ٹائمز: وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پانچ جنوری تک تحریک انصاف نے کے پی کے ، کے دو احتساب کے اداروں کو ختم کرنے اور کیسز کی تفصیلات فراہم نہ کیں تو پھر کے پی کے میں احتجاج کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متوالوں نے کپتان کو ہوم گراؤنڈ میں ٹف ٹائم دینے کی تیاری کرلی۔ حکمراں جماعت نے پانچ جنوری سے خیبر پختونخوا میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پانچ جنوری تک تحریک انصاف نے کے پی کے، کے دو احتساب کے اداروں کو ختم کرنے اور کیسز کی تفصیلات فراہم نہ کیں تو پھر کے پی کے میں احتجاج کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ بوسینا کے دوران پی آئی اے کے بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ استعمال کرنے کے حوالے سے سوال پر وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ پی آئی اے نے خود وزیراعظم کو یہ طیارہ فراہم کیا ہے اور حکومت اسکی ادائیگی کرے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کے پی کے میں اربوں روپے کا ٹھیکہ پی ٹی آئی کے فیصل جاوید کی کمپنی کو دیا گیا، جس کا تحریک انصاف جواب دے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ کے ساتھ نیب کی پلی بارگین قانون کے مطابق ہے، تاہم انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نئے احتساب کمیشن کا اعلان کیا ہے، جس میں اس قسم قباحتیں دور کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 593843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593843/مسلم-لیگ-نون-نے-خیبر-پختوانخوا-میں-تحریک-انصاف-کیخلاف-احتجاج-کی-دھمکی-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org