QR CodeQR Code

مشتاق رئیسانی سے پلی بارگین، چیئرمین سینیٹ نے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

22 Dec 2016 23:30

اسلام ٹائمز: سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کرپٹ افسران سے پلی بارگین سنجیدہ مسئلہ ہے، جب سے یہ خبر سنی ہے، میں بیمار ہوگیا ہوں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے الزام عائد کیا کہ نیب کرپشن روکنے کی بجائے اسے فروغ دے رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی سے پلی بارگین کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کر دیا ہے۔ کہتے ہیں نیب کرپشن روکنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کرپٹ افسران سے پلی بارگین سنجیدہ مسئلہ ہے، جب سے یہ خبر سنی ہے، میں بیمار ہوگیا ہوں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے الزام عائد کیا کہ نیب کرپشن روکنے کی بجائے اسے فروغ دے رہا ہے۔ سرکاری افسر سے کرپشن کی رقم برآمد ہوئی، لیکن اس سے پلی بارگین کرلی گئی۔ سپریم کورٹ نے پلی بارگین کا اختیار استعمال کرنے سے روکا تھا۔


خبر کا کوڈ: 593855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593855/مشتاق-رئیسانی-سے-پلی-بارگین-چیئرمین-سینیٹ-نے-معاملہ-قائمہ-کمیٹی-کے-سپرد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org