QR CodeQR Code

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن، نون لیگ نے 35 میں سے 30 اضلاع میں میدان مار لیا

22 Dec 2016 23:57

اسلام ٹائمز: میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، سیالکوٹ اور گجرات میں مسلم لیگ نون کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں بھی مسلم لیگ نون کے امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون نے 35 میں سے 30 اضلاع میں میدان مار لیا ہے، اٹک میں مسلم لیگ قاف کا امیدوار کامیاب ہوا ہے جبکہ بھکر اور پاک پتن میں آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، سیالکوٹ اور گجرات میں مسلم لیگ نون کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں بھی مسلم لیگ نون کے امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تمام 11 میونسپل کارپوریشنز میں مسلم لیگ نون کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ راولپنڈی اور ننکانہ میں انتخابات عدالتی حکم پر مؤخر ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 593862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593862/پنجاب-میں-بلدیاتی-الیکشن-نون-لیگ-نے-35-سے-30-اضلاع-میدان-مار-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org