QR CodeQR Code

پاکستان اور ایران کا 2017ء کے آخر تک آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات مکمل کرنے پر اتفاق

23 Dec 2016 13:31

اسلام ٹائمز: وزیر تجارت خرم دستگرت 28 اور 29 دسمبر کو ایران کا دورہ کریں گے۔ وزیر تجارت کے دورہ ایران کے دوران کسٹمز کوآپریشن اور باہمی معیارات سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے جائں گے، اس کے علاوہ بزنس ویزہ اور بنکنگ سے متعلق امور بھی زیرغور آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ⁠⁠⁠پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وزیر تجارت خرم دستگیر سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی, جس میں پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں توانائی کی تجارت کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سال 2017ء کے آخر تک پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر تجارت خرم دستگر 28 اور 29 دسمبر کو ایران کا دورہ کریں گے۔ وزیر تجارت کے دورہ ایران کے دوران کسٹمز کوآپریشن اور باہمی معیارات سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے، وزیر تجارت خرم دستگیر کے دورہ ایران کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات ہوگی، اس کے علاوہ تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے، بزنس ویزہ اور بنکنگ سے متعلق امور بھی زیرغور آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 593914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593914/پاکستان-اور-ایران-کا-2017ء-کے-ا-خر-تک-ا-زاد-تجارتی-معاہدے-پر-مذاکرات-مکمل-کرنے-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org