QR CodeQR Code

ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار کی وزیراعظم نواز شریف سے پہلی ملاقات

23 Dec 2016 14:34

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کو پالیسی گائیڈ لائنز دیں، جبکہ حکومت کی نئی پالیسی سے آگاہ کیا، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا۔ اس کے علاوہ ملکی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بیرونی عوامل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے اہم ترین خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے سربراہ ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے پہلی ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران پاک فوج میں اہم تبادلوں کے تحت سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے رواں ہفتے ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔ سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کے صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی مقرر کئے جانے پر یہ عہدہ خالی ہوا تھا، جس پر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کی تعیناتی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کو پالیسی گائیڈ لائنز دیں، جبکہ حکومت کی نئی پالیسی سے آگاہ کیا، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا۔ اس کے علاوہ ملکی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بیرونی عوامل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 593923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593923/ڈی-جی-ا-ئی-ایس-نوید-مختار-کی-وزیراعظم-نواز-شریف-سے-پہلی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org