QR CodeQR Code

آصف زرداری کی کراچی آمد پر خودکش حملے کا خدشہ

23 Dec 2016 15:14

اسلام ٹائمز: اے آئی جی پی آپریشنز سندھ نعیم شیخ کی جانب سے جاری کئے گئے خط مطابق دہشتگردوں کیجانب سے خودکش حملہ جس میں مرد، عورت یا نوجوان کو استعمال کیا جا سکتا ہے، دہشتگرد بارود سے بھری گاڑی سے بھی خودکش حملہ یا ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے تباہی پھیلا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کی کراچی آمد کے موقع پر سندھ پولیس نے کراچی سمیت سندھ کے اعلیٰ پولیس افسران کو ایک خط جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری کی آمد کے موقع پر خودکش حملے سمیت دہشتگردی کاخدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اے آئی جی پی آپریشنز سندھ نعیم شیخ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی سندھ اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس، ڈی آئی جیز حیدرآباد، شہید بے نظیرآباد، سکھر، میرپورخاص اور لاڑکانہ رینج، جبکہ ایس ایس پیز ڈسٹرکٹ حیدرآباد اور جام شورو کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری آج (جمعہ 23 دسمبر کو) کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما، عہدے دار اور بڑی تعداد میں کارکن ریلیوں کی شکل میں خوش آمدید کہنے کیلئے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے، صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ خط کے مطابق اس موقع پر دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملہ جس میں مرد، عورت یا نوجوان کو استعمال کیا جا سکتا ہے، دہشتگرد بارود سے بھری گاڑی سے بھی خودکش حملہ یا ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے تباہی پھیلا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 593929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593929/ا-صف-زرداری-کی-کراچی-ا-مد-پر-خودکش-حملے-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org