QR CodeQR Code

اب ملکی معاملات پر مفاہمت نہیں سیاست ہوگی، آصف زرداری

23 Dec 2016 15:30

اسلام ٹائمز: وطن واپسی سے قبل قریبی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفاہمت کے بادشاہ نے پاکستان واپس آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں، ملک میں اچھا سیاسی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے وطن واپسی سے قبل دوستوں سے اہم مشاورت کی، کہتے ہیں کہ اب ملکی معاملات پر مفاہمت نہیں سیاست ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ ملکی معاملات پر مفاہمت نہیں کر سکتے، مگر ساتھ ہی یہ ارادہ بھی ظاہر کر دیا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ وطن واپسی سے قبل قریبی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے پاکستان واپس آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں، آصف زرداری نے سب کام خیریت سے ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ملک میں اچھا سیاسی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 593931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/593931/اب-ملکی-معاملات-پر-مفاہمت-نہیں-سیاست-ہوگی-ا-صف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org