0
Saturday 24 Dec 2016 10:14

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے عدالتوں میں مقدمات نمٹانے میں غیر ضروری طوالت کا نو ٹس لے لیا

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے عدالتوں میں مقدمات نمٹانے میں غیر ضروری طوالت کا نو ٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی پرویز خٹک نے عدالتوں میں مقدمات نمٹانے میں غیر ضروری طوالت کا نو ٹس لیتے ہوئے دیوانی اور فوجداری قوانین میں اصلاح کے لئے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ لوگوں کو جلد از جلد سستا انصاف مہیا ہوسکے۔ انصاف لائرز فورم کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سرکاری حکام کو صوبے میں لیگل ایڈوائزر کی خالی آسامیوں پر قابل قانونی ماہرین تعینات کرنے کا حکم دیا، جو سرکاری مقدمات پیشہ وارانہ انداز میں نمٹا سکیں۔ وزیراعلٰی نے عدالتوں میں سرکاری مقدمات جلدی نمٹانے اور حکومت کے خلاف حکم امتناعی جلد ختم کرنے کے لئے سفارشات بھی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح انہوں نے عدالتوں میں دیوانی اور فوجداری مقدمات جلدی نمٹانے کے لئے بھی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی، تاکہ مقدمات نمٹانے کے نظام کی اصلاح کی جا سکے۔ وزیراعلٰی نے ایف آئی آر کے طریق کار میں بہتری اور بے گناہ افراد کو بے جا حراست سے بچانے کے لئے تفتیش کے نظام کی اصلاح کے لئے وکلا برادری سے تعاون کی اپیل کی۔
خبر کا کوڈ : 594089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش