0
Saturday 24 Dec 2016 11:25

گزشتہ حکومت نے اداروں کو تباہ کیا، راجہ فاروق

گزشتہ حکومت نے اداروں کو تباہ کیا، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کابینہ نے آزادجموں و کشمیر ادائیگی تنخواہ ایکٹ 2016ء میں ترمیم اور غیر ہنرمند افراد کی کم سے کم اجرت 14ہزار روپے، سرکاری ملازمین کے فرائض میں رکاوٹ بننے پر قید کی سزا دو سے بڑھا کر 7سال، شہدائے جموں و کشمیر، متاثرین بھارتی ظلم و ستم کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے، پبلک سروس کمیشن کی بہتری کیلئے قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو آزادکشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم راجہ فاروق خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، وزیر قانون راجہ نثار احمد خان، وزیر مواصلات چوہدری عزیز، وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی، وزیر جنگلات سردار میر اکبر، وزیر صنعت و حرفت نورین عارف، وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اداروں کو تباہ کر دیا تھا ہمیں اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ ہمارے آج کے مشکل فیصلوں سے نظام حکومت ٹھیک اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو گا۔ کابینہ اس خطہ کی ترقی اور نظام کو ٹھیک کرنے، رشوت، کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے۔ اجلاس میں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی گئی۔ کابینہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری نہتے شہریوں، خواتین، سکول کے بچوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 594120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش