QR CodeQR Code

اتحادی افواج پاکستانی علاقوں میں بھرپور کاروائی کریں، کرزئی کا مشورہ

14 Mar 2011 13:06

اسلام ٹائمز:افغان صدر نے کہا کہ افغان قوم انتہائی تحمل مزاج اور برداشت والی قوم ہے لیکن نیٹو افواج کے ہاتھوں معصوم بچوں اور شہریوں کی ہلاکت کے بعد ہمارا پیمانہ صبر لبریز ہو چکا ہے


کابل:اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے اتحادی افواج سے افغانستان میں تمام آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عزت و احترام کے ساتھ اتحادی افواج کو کہتے ہیں کہ وہ ہماری سرزمین میں آپریشن بند کر دے۔ افغان قوم انتہائی تحمل مزاج اور برداشت والی قوم ہے۔ لیکن نیٹو افواج کے ہاتھوں معصوم بچوں اور شہریوں کی ہلاکت کے بعد ہمارا پیمانہ صبر لبریز ہو چکا ہے۔ غیر ملکی خبر ساں ادارے کے مطابق یہ مطالبہ انہوں نے صوبہ کنڑ میں اتحادی افواج کے ہاتھوں مارے جانے والے بچوں کے رشتہ داروں سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حامد کرزئی نے کہا کہ ایسے آپریشن فوری بند کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کی ضرورت ان علاقوں میں ہے جو پاکستانی سرحد سے ملحقہ ہیں اور جہاں طالبان کے ٹھکانے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر حامد کرزئی کا بیان گزشتہ ہفتے اتحادی افواج کے ہاتھوں 9 افغان بچوں کی ہلاکت پر جنرل ڈیوڈ پیٹر یاس کی جانب سے معذرت سے انکار کے بعد سامنے آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 59415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/59415/اتحادی-افواج-پاکستانی-علاقوں-میں-بھرپور-کاروائی-کریں-کرزئی-کا-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org