0
Saturday 24 Dec 2016 13:27

کراچی میں کرسمس اور نیو ایئر نائٹ سے قبل دفعہ 144 نافذ

کراچی میں کرسمس اور نیو ایئر نائٹ سے قبل دفعہ 144 نافذ
اسلام ٹائمز۔ کرسمس اور نیو ایئر نائٹ سے قبل شہر میں دفعہ 144 نافذ کر کے شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کمشنر کراچی کی درخواست پر کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 24 سے 25 دسمبر اور 31 دسمبر سے یکم جنوری کی صبح تک ہوگا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 594171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش