0
Saturday 24 Dec 2016 16:47

عقل کے اندھوں اور تنگ نظروں کی جماعت نواز لیگ کو اب جانا ہوگا، مشیر اطلاعات سندھ

عقل کے اندھوں اور تنگ نظروں کی جماعت نواز لیگ کو اب جانا ہوگا، مشیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہماری مفاہمت نواز شریف کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہے اور مسلم لیگ (ن) عقل کے اندھوں اور تنگ نظروں کی جماعت ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مفاہمت نواز شریف کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہے، مسلم لیگ (ن) عقل کے اندھوں کی جماعت ہے، نواز لیگ تنگ نظروں کی جماعت ہے، اب ان سے مفاہمت نہیں ہو سکتی، ہمارا اب نواز لیگ سے جھگڑا ہے اور اسے اب جانا ہوگا۔ آصف زرداری کی وطن آمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی آمد سے پارٹی کارکنان بہت خوش ہیں، لیکن ان کے آنے کے اعلان سے کھلبلی مچ گئی ہے، آصف زرداری کے آنے سے کہیں پریشانی اور کہیں غصہ فطری ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عمران خان کے مارچ پر جمہوریت کا ساتھ دیا اور آئین کو اصل صورتحال میں بحال کرنا آصف زرداری کے دور صدارت کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے ہمیں بہت کامیابیاں حاصل ہوئیں، کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز نے شہر میں امن کیلئے بہت کام کیا ہے، جنہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 594244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش