0
Saturday 24 Dec 2016 17:59

ایران کیجانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم

ایران کیجانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے مطالبات کی حمایت اور صہیونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کی مخالفت کرتا رہے گا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مخالفت میں قرارداد منظور ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ تہران فلسطینیوں کے مطالبات کی حمایت اور صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کی مخالفت میں ہر اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیاں تعمیر کرنے کے حوالے سے صیہونی حکومت کی پالیسیاں اور اقدامات بین الاقوامی قوانین و حقوق کے منافی ہیں اور ایران نے بارہا اس نکتے پر تاکید کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بعض طاقتوں کی طرف سے صیہونی حکومت کی حمایت کی طویل تاریخ اور خاص طور پر اسرائیل کے خلاف قرارداد کو سلامتی کونسل میں ویٹو کئے جانے کے متعدد واقعات کے باوجود مذکورہ کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی منظوری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کا خاتمہ چاہتی ہے اور فلسطینیوں کے حقوق انہیں واپس دلانے کا ارادہ کرچکی ہے، ہر چند کہ تجربے نے یہ ثابت کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے ابھی تک کسی بھی بین الاقوامی قانون اور منشور کی پابندی نہیں کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات متفقہ طور پر ایک قرارداد پاس کرکے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر روک دے۔ اسرائیل نے اس قرارداد کی منظوری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 594321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش