QR CodeQR Code

کوئٹہ، اغوا ہونیوالے 4 وکلاء منشی سمیت بازیاب

14 Mar 2011 15:31

اسلام ٹائمز:بوچستان بار کے صدر نے کہا کہ وکلا کو انتظامیہ نے بازیاب نہیں کرایا بلکہ ہم نے قبائلی اثر و رسوخ کے ذریعے بازیاب کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر دو مغوی وکلا منیر میروانی اور آغا ظاہر شاہ کی بازیابی تک ہماری جدو جہد اور احتجاج جاری رہے گا


کوئٹہ: اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے اغوا ہونے والے 4 وکلاء منشی سمیت بازیاب بقیہ دو وکلاء کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق اغوا ہونے والے 4 وکلا سلیم اختر، محمد طاہر، فرہان رستم سنجرانی، اور منشی بازیاب ہوگئے۔ بوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکٰڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وکلا کو انتظامیہ نے بازیاب نہیں کرایا۔ ہم نے قبائلی اثر و رسوخ کے ذریعے بازیاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر دو مغوی وکلا منیر میروانی اور آغا ظاہر شاہ تاحال بازیاب نہیں ہوئے۔ انکی بازیابی تک ہماری جدو جہد اور احتجاج جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 59433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/59433/کوئٹہ-اغوا-ہونیوالے-4-وکلاء-منشی-سمیت-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org