0
Sunday 25 Dec 2016 00:11

پی ٹی آئی کا جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی رپورٹ کو ہر فورم پر اٹھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی رپورٹ کو ہر فورم پر اٹھانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے اعلٰی قیادت کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے میں تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف نون لیگی پراپیگنڈے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز عیسٰی کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، اسے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اعلٰی قیادت کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف شرمناک نون لیگی پراپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ساڑھے تین سال میں نون لیگ کو گھٹیا سا الزام لگانے کے علاوہ کوئی کامیابی نہیں ملی۔ افتخار درانی اور فیصل جاوید سے غلط اور من گھڑت خبریں منسوب کرکے صوبے میں کرپشن کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نون لیگ کی اس بھونڈی کوشش سے ثابت ہوگیا کہ پختونخوا کا وجود کرپشن سے پاک ہو چکا ہے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسٰی کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، اسے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ ریگولیٹرز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا فیصلہ شریفوں کی جانب سے لوٹ مار کا ایک نیا طریقہ ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اپنی اور اپنے خاندان کی کرپشن میں حائل ایک ایک رکاوٹ دور کرنا چاہتے ہیں۔ نیب کی جانب سے چوروں اور لٹیروں سے پلی بارگین شرمناک رسم ہے۔ نیب عملی طور پر کرپشن کی سرپرستی کرنے والا آئینی ادارہ بن چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 594347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش