0
Sunday 25 Dec 2016 00:19

عہد کرنا ہے کہ آئندہ سال قائد کے ایمان، اتحاد، تنظیم کے قول پر عمل کرینگے، مریم اورنگزیب

عہد کرنا ہے کہ آئندہ سال قائد کے ایمان، اتحاد، تنظیم کے قول پر عمل کرینگے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم تعلیمی پروگرام کے تحت بچوں اور اساتذہ کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ عہد کرنا ہے کہ آئندہ سال قائد کے ایمان، اتحاد، تنظیم کے قول پر عمل کرینگے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان نیشنل آرٹس کونسل میں قائد اعظم کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی سالگرہ کی تقریبات انیس سے پچیس دسمبر تک منائی جا رہی ہیں۔ بچوں کیلئے مختلف شعبوں میں غیر نصابی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تعلیمی پروگرام کے تحت بچوں اور اساتذہ کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ یکم جنوری سے اسلام آباد کے مزید 200 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام شروع ہوگا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر مختلف سکولوں کیلئے 30 بسیں منگوا لی گئی ہیں۔ بسوں کی فراہمی سے طلبہ اور انکے والدین کو آسانی ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار نجی سکولوں کے برابر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ عہد کرنا ہے کہ آئندہ سال قائد کے ایمان، اتحاد، تنظیم کے قول پر عمل کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 594350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش