0
Sunday 25 Dec 2016 09:44
امریکہ کی افغانستان سے واپسی ہمارے ملک کے استحکام کیلئے بھی ضروری ہے

جھنگ کے مسرور جھنگوی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، مولانا سمیع الحق

جھنگ کے مسرور جھنگوی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، مولانا سمیع الحق
دفاع پاکستان کونسل اور جمعیت علمائے اسلام( س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس اصل میں پاجامہ لیکس ہے، حکمران ایک دوسرے کے کپڑے اُتار رہے ہیں اور ایک دوسرے کے بارے میں سچ بتا رہے ہیں، آصف زرداری اور نواز شریف این آر او کی زد میں ہیں، آصف زرداری جیسے سیاستدان آتے جاتے رہتے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری نے 30 سالوں میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، دفاع پاکستان کونسل میں بڑی جماعتوں کو شامل کر رہے ہیں۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ آرمی چیف کی تبدیلی سے اچھی توقعات رکھنی چاہیں، دشمن کی دھمکیاں سامنے ہیں، امید ہے کہ نئے آرمی چیف ملک و ملت کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں گے، افغانستان کی صورتحال اور امریکہ کی افغانستان سے واپسی ہمارے ملک کے استحکام کیلئے بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم پر سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ بڑی جماعتیں بھی دفاع پاکستان کونسل میں شامل ہوں اور مشترکہ جدوجہد کریں۔ سندھ اسمبلی کے مذہبی رواداری بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جس اسمبلی نے یہ بل پاس کیا ہے اسے ختم کیا جائے اور کارروائی کرتے ہوئے سندھ اسمبلی ختم کی جائے، اگر سندھ حکومت نے مذہبی رواداری بل واپس نہ لیا تو اس کا شدید ردعمل سامنے آئے گا، یورپ امریکہ اور روس میں بھی مذہبی آزادی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ سے کامیاب ہونے والے مولانا حق نواز کے صاحبزادے مولانا مسرور جھنگوی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 594395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش