0
Sunday 25 Dec 2016 09:52

قائداعظم ؒ ڈے اور کرسمس کے موقع پر خوشاب کیلئے سکیورٹی پلان جاری

قائداعظم ؒ  ڈے اور کرسمس کے موقع پر خوشاب کیلئے سکیورٹی پلان جاری
اسلام ٹائمز۔ خوشاب کی ضلعی پولیس نے قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش اور کرسمس ڈے کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ تخریبی کارروائی کے تدارک کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سکیورٹی پلان کے مطابق 3 ڈی ایس پی، 13 انسپکٹر، 23 سب انسپکٹر، 23 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 30 ہیڈ کانسٹیبل، 186 کانسٹیبل اور 22 خواتین کانسٹیبلوں کے علاوہ ایلیٹ فورس کی 3 ٹیمیں حفاظتی خدمات انجام دیں گی۔ انہوں نے کہا تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں، اس سلسلہ میں کوتاہی نہ برتی جائے۔
خبر کا کوڈ : 594397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش