QR CodeQR Code

خطہ میں قیام امن کیلئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، وقار کاظمی

25 Dec 2016 10:35

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی سماجی شخصیت کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت ایل او سی پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کی سماجی شخصیت وقار کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر متنازعہ اور حل طلب ہے، ہمیں متحد ہو کر کشمیری بھائیوں کی مدد کرنا ہو گی۔ بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر مہم کو تیز کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت ایل او سی پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت یاد رکھے مقبوضہ کشمیر کے بھائی تحریک آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ بھارتی فوج رسوا ہو کر مقبوضہ کشمیر سے نکلے گی۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے۔ خطہ میں قیام امن کیلئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 594406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594406/خطہ-میں-قیام-امن-کیلئے-اقوام-متحدہ-کو-اپنا-کردار-ادا-کرنا-ہو-گا-وقار-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org