0
Sunday 25 Dec 2016 14:19

بانی پاکستان کا 140 واں یوم ولادت، پاک فوج کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

بانی پاکستان کا 140 واں یوم ولادت، پاک فوج کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے
اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 140 ویں یوم ولادت کے موقع پر مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس گارڈز کے فرائض سنبھالیے ہیں۔ بابائے قوم کے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں دعائیہ تقاریب کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 140 واں یوم ولادت آج عقیدت اور احترام اور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجر عبداللہ ڈوگر تھے، جنہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے اور مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ اس سے قبل مزار قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس گارڈز کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ صبح سویرے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد بابائے قوم کے درجات کی بلندی، ملک کی بقاء و سلامتی اور امن و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ بابائے قوم کی خدمات اور ان کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر کئے جارہے ہیں جب کہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ متعدد مقامات پر بابائے قوم کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹے جائیں گے، جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں بانی پاکستان کی انتہائی نادر، نایاب اور تاریخی تصاویر اور ان کے زیر استعمال اشیا کی نمائش بھی منعقد کی گئی ہے۔ یاد رہے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سے چین کی طرف سے پاکستان کو 180 فٹ کے فانوس کا تحفہ دیا گیا ہے، جس میں 8 کلو سونا جڑا ہوا ہے، جسے مزار قائد پر نصب کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 594484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب