QR CodeQR Code

آصف زرداری کیا سرپرائز دیں گے اس کے لئے انتظار کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

25 Dec 2016 14:42

اسلام ٹائمز: مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں، فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر سے کافی عرصے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ ان کے لئے کھلے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کیا سرپرائز دیں گے اس کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔ کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائداعظم نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہمیں آزادی دلوائی، قائداعظم کا خواب روشن خیال پاکستان تھا، ہم پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کیا سرپرائز دیں گے اس کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔ اپنے ماموں مرتضیٰ بھٹو کے بچوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں، فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر سے کافی عرصے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ ان کے لئے کھلے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 594491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594491/آصف-زرداری-کیا-سرپرائز-دیں-گے-اس-کے-لئے-انتظار-کرنا-ہوگا-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org