QR CodeQR Code

پاکستان دشمن نریندر مودی کی نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد

25 Dec 2016 15:31

اسلام ٹائمز: پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیراعظم کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے، جس میں لمبی عمر اور بہتر صحت کی دعا کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہزاروں مسلمانوں کے قاتل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو ان کی سالگرہ پہ مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ پاکستان و پاکستانی عوام کے دشمن نریندر مودی نے میاں نواز شریف کو 66 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات اور تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں نریندر مودی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھارت کی پاک دشمنی میں بہت شدت آئی ہے، یہاں تک کہ کنٹرول لائن و سرحد پر جارحانہ کارروائیوں کے علاوہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی ملے ہیں۔ علاوہ ازیں نریندر مودی گلگت بلتستان، فاٹا، کراچی اور بلوچستان کو الگ کرنے کے مذموم عزم کا بھی اظہار کرچکے ہیں تو دوسری جانب پاکستانی دریاؤں کا پانی ضائع کرکے پاکستان کو بنجر کرنے کے منصوبے پر بھی عمل پیرا ہے۔ پاکستان کیخلاف دشمنانہ عزائم کے باوجود پاکستانی وزیراعظم سے نریندر مودی کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نریندر مودی نوازشریف کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے کیلئے چند گھنٹوں کیلئے لاہور بھی آئے تھے، جہاں انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 594502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594502/پاکستان-دشمن-نریندر-مودی-کی-نواز-شریف-کو-سالگرہ-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org