0
Sunday 25 Dec 2016 17:03

مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ہے، پرویز خٹک، اقبال ظفر جھگڑا

مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ہے، پرویز خٹک، اقبال ظفر جھگڑا
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور وزیراعلٰی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم کو اپنی زندگی میں شعار بنا کر ہی پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت اور کرسمس کے موقع پر تہنیتی پیغامات میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر قومی اور عوامی مفادات کے لئے کام کریں، بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور پاکستان کو با وقار قوموں کی صف میں کھڑا کرنے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب فاٹا اور خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں قائد اعظم کی بصیرت کا آئینہ دار ہوگا۔ انہوں نے پاکستان اور صوبے میں بسنے والی مسیحی برادری کو حکومت اور عوام کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو اس بات کا یقین دلایا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اقلیتوں کو حاصل حقوق کا مکمل تحفظ کریں گیں۔
خبر کا کوڈ : 594533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش