0
Sunday 25 Dec 2016 23:31

نواز حکومت کیخلاف پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ مشترکہ حکمت عملی بنانے پر متفق

نواز حکومت کیخلاف پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ مشترکہ حکمت عملی بنانے پر متفق
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نواز حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے پر متفق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں پنجاب سمیت ملک بھر کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ الائنس بنانے اور دیگر اقدامات پر غور کیا گیا، دونوں جماعتوں کے سربراہان مشترکہ حکمت عملی بنانے پر متفق ہوگئے۔ ملاقات کے دوران آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، سابق صدر مملکت بولے کہ ہمارا ڈیرہ تو اب پنجاب میں ہوگا، جس پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ بس پھر ہمارے ڈیرے سے بھی ہو کر جائیں۔
خبر کا کوڈ : 594614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش