QR CodeQR Code

پشاور میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

25 Dec 2016 23:23

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پشاور میں ترناب فارم کے علاقے میں پولیس معمول کے مطابق ناکہ لگا کر سنیپ چیکنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران ایک گاڑی نمودار ہوئی جسے پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی میں سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں ترناب فارم کے علاقے میں پولیس معمول کے مطابق ناکہ لگا کر سنیپ چیکنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران ایک گاڑی نمودار ہوئی جسے پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی میں سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی ہونیوالے اے ایس آئی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 594617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594617/پشاور-میں-پولیس-چیک-پوسٹ-پر-فائرنگ-ایک-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org