QR CodeQR Code

پنجاب بھر میں ڈی سی اوز کا عہدہ ختم، ڈپٹی کمشنر بنا دیئے گئے

26 Dec 2016 08:10

اسلام ٹائمز: سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء کے تحت ڈپٹی کمشنر بطور جسٹس آف دی پیس کسی بھی کریمنل کیس کی سماعت کر سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر کی کارکردگی کی نگرانی کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے پنجاب سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق، پنجاب بھر میں ڈی سی اوز کا عہدہ ختم کر کے ڈپٹی کمشنر بنا دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بطور جسٹس آف دی پیس کسی بھی کریمنل کیس کی سماعت کر سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر کی کارکردگی کی نگرانی کریگا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کے اندر تمام ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ بھی کریگا، ضلع کے اندر تمام لوگوں کو بہترین سروسز کی ڈلیوری کے لئے اقدامات بھی کریگا، پولیس کے سربراہوں سے مشاورت کے ساتھ امن و امان کو بہتر بنانے اور شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات کرنا بھی ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داریوں میں شامل ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر کے علاوہ ایڈیشنل کمشنرز کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تعینات ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کے اندر لوکل کونسل کے سربراہ کو کسی وقت بھی طلب کر سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لئے لوکل کونسل کے عہدیداروں سے رابطے میں رہیگا۔ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو بہتر بنانے اور مانیٹرنگ کرنے کی ذمہ داری بھی ڈپٹی کمشنر پر عائد ہو گی۔ سرکاری پراپرٹی کو ریگولیٹ بھی ڈپٹی کمشنر ہی کریگا۔ ڈپٹی کمشنر پر ضلع کے ضروری اعداد و شمار کو مرتب کرنے کی ذمہ داری بھی عائد ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 594633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594633/پنجاب-بھر-میں-ڈی-سی-اوز-کا-عہدہ-ختم-ڈپٹی-کمشنر-بنا-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org