QR CodeQR Code

سانحہ 12 مئی، ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر رفعت اللہ کے سنسنی خیز انکشافات

26 Dec 2016 10:54

اسلام ٹائمز: ٹارگٹ کلر رفعت اللہ عرف کامران کالو نے انکشاف کیا کہ وہ 34 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، سانحہ 12 مئی کے بعد سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا، رشوت دی تو کوئی کیس درج نہیں کیا گیا اور اسے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کر دیا، جہاں سے وہ پانچ لاکھ روپے مزید رشوت دیکر رہا ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ماڈل کالونی سے گرفتار سانحہ 12 مئی میں ملوث اہم ملزم نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکاشافات کر دیئے، ٹارگٹ کلر کے مطابق اسے سی ٹی ڈی کے دو اداروں نے گرفتار کیا، پھر رشوت لے کر بے گناہ قرار دیا اور چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی سے حساس اداروں اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر رفعت اللہ صدیقی عرف کامران کالو نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف کئے ہیں۔ ملزم سانحہ 12 مئی سمیت 34 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ 12 مئی کے بعد سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا، رشوت دی تو کوئی کیس درج نہیں کیا گیا اور اسے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کر دیا، جہاں سے وہ پانچ لاکھ روپے مزید رشوت دیکر رہا ہوگیا۔

ملزم نے انکشاف کیا شراب پی کر نشے میں عام لوگوں کو قتل کر دیتا تھا۔ ایم کیو ایم قیادت کے حکم پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، جن کو جانتا تک نہیں تھا۔ ملزم نے بتایا کہ شاہ فیصل میں گھر میں زبردستی داخل ہو کر خاتون سے زیادتی کی اور مزاحمت پر اس کے شوہر کو قتل کر دیا۔ کامران کالو نے مزید بتایا کہ قتل ہونے والے افراد کے بیشتر ورثا کو ڈرا دھمکا کر ایف آئی آر درج کرانے سے روک دیا جاتا تھا۔ علاقے میں لوگوں کو خوفزدہ کرکے زبردستی سستے مکان خرید کر مہنگے داموں بیچ دیتے تھے۔ علاقے سے بھتہ جمع کرکے ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو دیتا تھا، جس سے اسلحہ خرید کر ٹارگٹ کلنگ کی جاتی تھی۔


خبر کا کوڈ: 594643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594643/سانحہ-12-مئی-ایم-کیو-کے-ٹارگٹ-کلر-رفعت-اللہ-سنسنی-خیز-انکشافات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org