QR CodeQR Code

حکومت عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہے، نورین عارف

26 Dec 2016 12:35

اسلام ٹائمز: اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبود آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ ایسا نظام تشکیل دے رہے ہیں جس کا فائدہ عوام کو ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر سماجی بہبود، صنعت و حرفت آزادکشمیر نورین عارف نے کہا ہے کہ 2005ء کے زلزلہ میں اہالیان میرپور اور این جی اوز نے جس انسانی جذبہ کے تحت متاثرین کی بحالی و آبادکاری میں حصہ لیا اور متاثرین کے دکھوں کا مداوا کیا اسے میں کبھی بھی بھول نہیں سکتی۔ سماجی تنظیموں اور حکومت کا کام خدمت خلق ہے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز این جی اوز کوآرڈینیشن کونسل کی طرف سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سیاست میں میری کامیابی کا راز انسانیت کی بے لوث خدمت ہے، حکومت عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہے ایسا نظام تشکیل دے رہے ہیں جس کا فائدہ عوام کو ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 594690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594690/حکومت-عوامی-خدمت-کے-منشور-پر-عمل-پیرا-ہے-نورین-عارف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org