0
Monday 26 Dec 2016 19:54

دہشتگردی ختم کرنے کیلئے ہمیں سچا پاکستانی بننا ہو گا، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی

دہشتگردی ختم کرنے کیلئے ہمیں سچا پاکستانی بننا ہو گا، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی
اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت پر منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے جس بنیاد پر بنایا تھا اس کے اصل مقاصد ہم نے بھلا دئیے ہیں، بدقسمتی سے ہم خود کو پاکستانی کہنے کے بجائے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پٹھانوں میں تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں، ہم جب اپنے آپ کو پاکستانی کہلوائیں گے تو ملک میں امن ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ملکر پہلے مسلمان پھر پاکستانی کہلوائیں، تو پاکستان ہر لحاظ سے ترقی کرے گا اور دہشتگردی کا خاتمہ بھی ہو جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 594811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش