QR CodeQR Code

مدارس میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کیوجہ سے سی پیک کو خطرات لاحق ہیں، جعفراللہ

26 Dec 2016 21:46

اسلام ٹائمز: گلگت کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون جی بی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ کے آئی یو کے فرقہ پرست لوگوں کی وجہ سے جی بی میں قتل و غارت گری ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان نے کہا کہ منافقت اور فرقہ واریت نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا ہے۔ جی بی کو تعمیر و ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے ہمیں منافقت اور فرقہ واریت سے دور رہنا ہوگا۔ قراقرم یونیورسٹی والے یہ سمجھتے ہیں کہ اسمبلی میں سارے لوگ جاہل بیٹھے ہوئے ہیں۔ کے آئی یو کے فرقہ پرست لوگوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں قتل و غارت گری ہوئی اور کرفیو لگتے رہے۔ مدارس میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے سی پیک کو خطرات لاحق ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے بے شمار خدشات ہیں۔ لوگ باہر سے پیسے لیکر سی پیک ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے گلگت کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر سے جی بی کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ سی پیک بنے گا تو گلگت بلتستان کو صرف دھواں ملے گا، وہی لوگ سی پیک کو ناکام بنانے کی ناکام سازش کر رہے ہیں۔ وقت آنے پر ہماری قوم سازشی عناصر کو بے نقاب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک سمیت جی بی کے لئے گیم چینجر ہے۔ ایجوکیشن، ہیلتھ سی پیک میں شامل ہے۔ بجلی کے حوالے سے جن مسائل کا سامنا تھا انکے حل کیلئے بجلی کے سارے منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرا لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 594845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594845/مدارس-میں-چیک-اینڈ-بیلنس-نہ-ہونے-کیوجہ-سے-سی-پیک-کو-خطرات-لاحق-ہیں-جعفراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org