QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں نواز شریف سنجیدہ نہیں ہیں، قاضی نثار احمد

26 Dec 2016 22:26

اسلام ٹائمز: گلگت میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب ہوئے امام جمعہ گلگت نے کہا ہے کہ لارڈ میکالے کی ڈگری ہولڈرز مدارس کی چٹائی پر بیٹھ کر دال کھانے والوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر تنظیم اہلسنت گلگت بلتستان مولانا قاضی نثار احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جی بی کے حوالے سے ہمیشہ غیر متوازن فیصلے کئے اور ہمارے حقوق غصب ہو رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں نواز شریف سنجیدہ نہیں ہیں۔ شیروں کی حکومت کا نعرہ لگانے والوں میں ایک بھی خاصیت شیر کی نظر نہیں آ رہی ہے۔ گلگت کے امن کو ہم نے ہمیشہ مقدم رکھا۔ گلگت میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیرت النبیؐ کانفرنس منانے کا مقصد صرف تقاریر کرنا نہیں بلکہ رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے۔ لارڈ میکالے کی ڈگری ہولڈرز مدارس کی چٹائی پر بیٹھ کر دال کھانے والوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔ مولانا قاضی نثار احمد نے کہا کہ حضورﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اللہ پاک سے محبت کے لئے رسول کی تابعداری ضروری ہے۔ آقا کی تابعداری کے بغیر دین و دنیا میں کامیابی ممکن نہیں۔ نبی اکرم ﷺ نے مصائب تکالیف برداشت کر کے اسلام کا پیغام دنیا میں پھیلایا۔ انہوں نے کہا کہ ابوبکر کی صداقت، عمر کی عدالت، عثمان کی سخاوت اور علی ؑ کی شجاعت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 594860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594860/گلگت-بلتستان-کی-تعمیر-ترقی-میں-نواز-شریف-سنجیدہ-نہیں-ہیں-قاضی-نثار-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org