QR CodeQR Code

رینجرز قانون کے مطابق کارروائیاں کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

26 Dec 2016 22:50

اسلام ٹائمز: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے خود مجھے چھٹی کی درخواست دی، وہ چھٹیوں پر ہیں، ہم اپنی حکومتی پالیسی کے تحت آئی جی تعینات کریں گے، سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی حکومتی پالیسی کے تحت آئی جی تعینات کریں گے اور سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سندھ کے ضلع سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے خود مجھے چھٹی کی درخواست دی، وہ چھٹیوں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکومتی پالیسی کے تحت آئی جی تعینات کریں گے، سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چوہدری نثار متنازع بات کرتے ہیں، گھنٹوں پریس کانفرنس کرتے ہیں، جس میں کسی کو کچھ سمجھ نہیں آتا اور میں ان کی پریس کانفرنس پر دھیان نہیں دیتا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز قانون کے مطابق کارروائیاں کر رہی ہے، کیونکہ سندھ اسمبلی کی قرارداد کے تحت رینجرز کو اختیارات ملے ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری خطاب کریں گے، آصف زرداری جلسے میں سرپرائز دیں گے، جبکہ خوشخبری یا سرپرائز کل کے جلسے میں ہی پتہ چل جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 594870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594870/رینجرز-قانون-کے-مطابق-کارروائیاں-کر-رہی-ہے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org