QR CodeQR Code

حسین نواز محنت کی نہیں لوٹ مار کی دولت کے وارث ہیں، فیصل جاوید

27 Dec 2016 14:02

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حسین نواز کو بیان بازی کا اتنا شوق ہے تو عدالت کے سوالوں کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا جمہوری تقاضوں کے عین مطابق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی فیصل جاوید خان کہتے ہیں کہ عدالت ثبوت مانگتی رہی اور حسین نواز قطریوں کو تلور مارنے کی اجازت دیتے رہے۔ اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ حسین نواز کی پاکستانی سیاست میں اس سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں کہ وہ وزیراعظم کے بیٹے ہیں۔ حسین نواز محنت کی نہیں لوٹ مار کی دولت کے وارث ہیں۔ حسین نواز کو بیان بازی کا اتنا شوق ہے تو عدالت کے سوالوں کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا جمہوری تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ حسین نواز اپنے آپ کو ولی عہد تصور کرنا بند کریں۔ پاکستان میں ان کے خاندان کی لوٹ مار کے سلسلے کا انجام قریب ہے۔


خبر کا کوڈ: 594901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594901/حسین-نواز-محنت-کی-نہیں-لوٹ-مار-دولت-کے-وارث-ہیں-فیصل-جاوید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org