0
Monday 26 Dec 2016 10:40
شام کے بحران میں امریکہ کا بنیادی کردار رہا ہے

امریکہ اپنی فوجی طاقت کے باوجود شام میں ہونیوالی تبدیلیوں پر اثرانداز نہیں ہوسکا، سی آئی اے چیف کا اعتراف

امریکہ اپنی فوجی طاقت کے باوجود شام میں ہونیوالی تبدیلیوں پر اثرانداز نہیں ہوسکا، سی آئی اے چیف کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے شام کے بحران میں امریکہ کے کردار کا اعتراف کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے شام کے بحران میں واشنگٹن کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے حلب شہر میں شامی فوج کے ہاتھوں دہشتگردوں کی شکست پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جان برینن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شام میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کی کامیابی سے وابستہ واشنگٹن کی امیدیں خاک میں مل گئیں، کہا کہ اس موضوع کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ شام کے بحران میں امریکہ کا بنیادی کردار رہا ہے۔ امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے مزید کہا کہ حلب میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کی شکست کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ یہ مسلح گروہ شام میں مکمل طور پر ختم ہوگئے ہیں۔ اسی طرح جان برینن نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ امریکہ اپنی فوجی طاقت کے باوجود دوسرے ملک (شام) کی تبدیلیوں پر اثرانداز نہیں ہوسکا۔
خبر کا کوڈ : 594915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش