QR CodeQR Code

ٹوبہ ٹیک سنگھ، زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی

27 Dec 2016 07:07

اسلام ٹائمز: فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے شراب فروشوں کو پولیس کی آشیرباد حاصل ہونے کا شکوہ کیا ہے، جبکہ ہلاکتوں کے بعد پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ نشے کی لت نے کئی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہونے پر انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا ہے، جہاں زہریلی شراب پینے سے بیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے شراب فروشوں کو پولیس کی آشیرباد حاصل ہونے کا شکوہ کیا ہے، جبکہ ہلاکتوں کے بعد پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔


خبر کا کوڈ: 594921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594921/ٹوبہ-ٹیک-سنگھ-زہریلی-شراب-پینے-سے-مرنے-والوں-کی-تعداد-20-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org