QR CodeQR Code

لادینی قوتیں علماء اور مساجد کو خریدنے کی کوششیں کر رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان

27 Dec 2016 09:00

اسلام ٹائمز: نوشہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں روز بروز سنجیدہ سیاست ختم ہو رہی ہے، تحریک انصاف نے اپنے ساتھ جماعت اسلامی کو بھی خیبر پختونخوا میں ہمیشہ کیلیے ختم کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں روز بروز سنجیدہ سیاست ختم ہو رہی ہے، پیسے کی بنیاد پر لادینی قوتیں علماء کرام، مساجد کو خریدنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں لیکن ان کو رسوائی اور ذلت کے سوا کچھ نہیں ملے گا، تحریک انصاف نے اپنے ساتھ جماعت اسلامی کو بھی خیبر پختونخوا میں ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کلان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی صد سالہ تقاریب کی تیاریوں کے سلسلے میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس سے جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے سربراہ مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک، مولانا امانت شاہ حقانی، مولانا جلیل جان، جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی نائب صدر ملک بلال، مولانا گل حلیم شاہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 594927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/594927/لادینی-قوتیں-علماء-اور-مساجد-کو-خریدنے-کی-کوششیں-کر-رہی-ہیں-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org