QR CodeQR Code

فاطمہ بھٹو نے پاکستانی میڈیا میں آنیوالی خبروں کو بے بنیاد اور افسوسناک قرار دیدیا

27 Dec 2016 14:41

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ 25 دسمبر کو مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر ہم سے الگ نہیں، دونوں میرے خاندان کا حصہ ہیں، ہمارے دل کے دروازے ان کیلئے ہمشیہ کھلے رہیں گے، دوسری جانب بلاول اور فاطمہ بھٹو کی شادی طے ہونیکی افواہیں بھی پھیلائی گئی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ مرتضیٰ بھٹو مرحوم کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے رابطے کی تردید کر دی، کہتی ہیں کہ پاکستانی میڈیا میں آنے والی خبریں انہتائی سطحی،بے بنیاد اور افسوناک ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستانی میڈیا میں آنیوالی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں سطحی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا میں سطحی اور بے بنیاد خبریں نشر کی گئیں، جو حقیقتاً افسوسناک ہے۔ واضح رہے کہ 25 دسمبر کو کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک سوال پر کہا تھا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر کسی طور ہم سے الگ نہیں، دونوں میرے خاندان کا حصہ ہیں، ہمارے دل کے دروازے ان کیلئے ہمشیہ کھلے رہیں گے، جبکہ دوسری جانب بلاول بھٹو اور فاطمہ بھٹو کی شادی طے ہونے کی افواہیں بھی پھیلائی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 595048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595048/فاطمہ-بھٹو-نے-پاکستانی-میڈیا-میں-ا-نیوالی-خبروں-کو-بے-بنیاد-اور-افسوسناک-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org