QR CodeQR Code

نواز حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبات کے حل کا سیاسی فارمولا طے کرلیا

27 Dec 2016 14:47

اسلام ٹائمز: فارمولے کے تحت نواز حکومت نے پیپلز پارٹی کے 2 مطالبات سی پیک کی قرارداد پر عملدرآمد کیلئے دوبارہ اے پی سی بلانے اور قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کے مطالبات کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکمراں مسلم لیگ کی قیادت نے پیپلز پارٹی کے مطالبات کے حل کا سیاسی فارمولا طے کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سیاسی فارمولے کے تحت نواز حکومت نے پیپلز پارٹی کے 2 مطالبات سی پیک کی قرارداد پر عملدرآمد کیلئے دوبارہ اے پی سی بلانے اور قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کے مطالبات کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امکان ہے کہ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 دسمبر کے بعد بات چیت کا باضابطہ آغاز ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 595049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595049/نواز-حکومت-نے-پیپلز-پارٹی-کے-مطالبات-حل-کا-سیاسی-فارمولا-طے-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org