0
Tuesday 27 Dec 2016 18:55

جماعت اسلامی کو الیکشن کمیشن کے کردار پر بہت پرانے تحفظات ہیں، امیر العظیم

جماعت اسلامی کو الیکشن کمیشن کے کردار پر بہت پرانے تحفظات ہیں، امیر العظیم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو بھی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے اپنے اختیارات اور وسائل میں اضافے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے چیف الیکشن کمیشن کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کو الیکشن کمیشن کے کردار پر بہت پرانے تحفظات ہیں جن کے اظہار میں کبھی بھی کسی منصب یا کسی فرد کا نام لے کر کوئی تنقید نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ 1970ء سے انتخابات متنازع ہوتے رہے، حتی کہ جھرلو پھرنے کی بھی اصطلاح پارلیمنٹ اور عدالتوں میں زیر بحث رہی ہے۔ 2013ء کے الیکشن کے بعد بھی تقریباً ساری سیاسی جماعتوں نے ہر صوبے میں عدالتوں میں اس کے نتائج چیلنج کیے ہیں۔ جماعت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا موقف یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہر لحاظ سے آزاد اور بااختیار ہونا چاہیے۔ عملہ غیر جانبدار اور مستقل ہو۔ الیکشن کو دولت کے ذریعے ہائی جیک ہونے سے بچانے کیلئے جامع مانیٹرنگ اور سزا دینے کا انتظام ہو۔ امیر العظیم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سیاسی مفاد پرستی کے باعث ہر حکومت نے الیکشن کمیشن کے اختیارات بڑھانے کے بجائے انہیں سلب کرنے کی کوشش کی ہے لیکن خود الیکشن کمیشن نے بھی دستیاب اختیارات کو استعمال کرکے اپنی کارکردگی سے قومی توقعات پورا کرنے کے بجائے ڈنگ ٹپاﺅ کاکام ہی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 595114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش