QR CodeQR Code

پرویز خٹک چین پہنچ گئے، سرمایہ کاروں کے وفود سے ملاقاتیں

27 Dec 2016 19:48

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے فیس بک پیج پر بتایا گیا ہے کہ پرویز خٹک کے دورہ چین کا مقصد خیبر پختونخوا میں 1200 میگاواٹ کے بجلی گھر، پشاور ریپڈ بس سروس اور سرکلر ریلوے کے منصوبوں میں چینی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا اور ان منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی چین پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی سرمایہ کاروں کے مختلف وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے چین میں مختلف وفود سے خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے ان ملاقاتوں میں خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ تحریک انصاف کے فیس بک پیج پر بتایا گیا ہے کہ پرویز خٹک کے دورہ چین کا مقصد خیبر پختونخوا میں 1200 میگاواٹ کے بجلی گھر، پشاور ریپڈ بس سروس اور سرکلر ریلوے کے منصوبوں میں چینی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا اور ان منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل ہے۔


خبر کا کوڈ: 595126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595126/پرویز-خٹک-چین-پہنچ-گئے-سرمایہ-کاروں-کے-وفود-سے-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org