0
Tuesday 27 Dec 2016 22:04

سرگودہا، سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

سرگودہا، سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سرگودھا سمیت صوبے کے بڑے شہروں کو محفوظ بنانے کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پراجیکٹ کے تحت ان شہروں کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے اہم شاہراہوں، بازاروں، پبلک مقامات، پارکس، مساجد، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے گرد و نواح میں خفیہ کیمرے نصب کیے جائیں گے، جنہیں کنٹرول کرنے کیلئے مختلف مقامات پر کنٹرول رومز بنائے جائیں گے، جہاں پر 24 گھنٹے عملہ تعینات رہے گا، جو ان کیمروں سے موصول ہونے والی تصاویر کو چیک کرے گا اور مشکوک حرکات و شخص کی بروقت اطلاع دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ محکمہ پولیس کے ماتحت ہو گا، پہلے مرحلہ میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کو منصوبہ میں شامل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 595140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش