QR CodeQR Code

روس، چین اور پاکستان کا افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار

28 Dec 2016 00:18

اسلام ٹائمز: اعلامیہ کے مطابق، روس اور چین نے افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل میں معاون افراد کے نام اقوام متحدہ کی دہشتگرد فہرست سے نکلوانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور افغان امن عمل کے لیے مشاورتی دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چین اور روس نے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل میں معاون بننے والے طالبان رہنماوں کے نام اقوام متحدہ کی دہشتگردی کی فہرست سے نکلوانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ماسکو میں ہونے والے سہہ فریقی ممالک کے اجلاس نے افغانستان میں داعش اور انتہا پسند گروہوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشیویش کا اظہار کیا ہے۔ چین، پاکستان اور روس پر مشتمل سہ فریقی ممالک کا اہم اجلاس روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوا، اجلاس سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روس اور چین نے افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل میں معاون بننے والے افراد کے نام اقوام متحدہ کی دہشتگردی فہرست سے نکلوانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور افغان امن عمل کے لیے مشاورت کا دائرہ کار بڑھانے پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے۔ سہ فریقی اجلاس نے افغانستان اور علاقائی امن پر مشاورت سمیت انتہا پسندوں گروہوں اور داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق، افغان مصالحتی عمل کوششیں جاری رکھنے اور افغانستان کی اجلاس میں شرکت پر خیرمقدم کیے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس نے افغان قیادت میں افغان مصالحتی امن عمل کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں شریک مندوبین نے روسی نائب وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔


خبر کا کوڈ: 595164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595164/روس-چین-اور-پاکستان-کا-افغانستان-میں-داعش-کی-بڑھتی-ہوئی-کارروائیوں-پر-تشویش-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org