0
Wednesday 28 Dec 2016 01:02

آصف زرداری سمیت کوئی بھی الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں آسکتا ہے، عمران خان

آصف زرداری سمیت کوئی بھی الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں آسکتا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ نون الیکشن کمیشن میں کیس ہار جائے گی۔ چاہتے ہیں جلد سے جلد کیس کا فیصلہ ہو جائے۔ پیپلزپارٹی کے پلان کا انتظار کر رہے ہیں، اسکے بعد لائحہ عمل دیں گے۔ کوئی بھی الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں آسکتا ہے۔ بنی گالہ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حلال کی کمائی باہر سے پاکستان لیکر آیا۔ 1983ء میں فلیٹ لیا کبھی نہیں چھپایا کہ میرا فلیٹ نہیں ہے، جب فلیٹ خریدا تب میری والدہ حیات تھیں۔ شریف خاندان نے مےفیئیر کے فلیٹس چھپانے کے لئے جھوٹ بولا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق جیبر پختونخوا حکومت کو فیل کرنا چاہتا ہے۔ اڑھائی سال سے ریلوے ٹریک بنانے کی اجازت مانگ رہے ہیں، نہیں مل رہی۔ ڈونر ایجنسیز نے بتایا کہ وفاق خیبر پختونخوا میں کام نہیں کرنے دے رہا۔ خیبر پختونخوا کو بجلی، گیس اور پانی کا پورا حصہ نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کے بارے میں وکی لیکس نے صحیح انکشاف کیا تھا۔ مولانا صاحب کہتے ہیں کہ انھیں وزیراعظم بنا دیں۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں جو احتساب بنایا، اس میں کوئی پلی بارگین نہیں ہے۔ پلی بارگین کا قانون بالکل غلط ہے، یہ نہیں ہونا چاہے۔ نیب چیئرمین کو فوری فارغ کر دینا چاہئے، جب تک نواز شریف سے احتساب شروع نہیں کریں گے انصاف نہیں پھیلے گا۔
خبر کا کوڈ : 595174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش