0
Wednesday 28 Dec 2016 09:32

شام کے مسئلہ پر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس فی الفور اسلام آباد میں طلب کیا جائے، مولانا بشیر احمد شاد

شام کے مسئلہ پر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس فی الفور اسلام آباد میں طلب کیا جائے، مولانا بشیر احمد شاد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا بشیر احمد شاد نے سرگودہا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالا میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے شہر حلب کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے بعد عالم اسلام کو کفر کے عزائم کو سمجھنا ضروری ہے۔ سرگودہا میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سمیع الحق گروپ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اسرائیل، امریکہ اور بھارت کے ٹرائیکا نے روس اور ایران کو اپنا ہمنوا بنا لیا ہے، شام کے خونی کھیل میں یہ تمام برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ انہوں داعش، القاعدہ اور النصرہ گروپ سمیت شام میں دہشت گردی کے ذمہ دار گروپ کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 21 کروڑ مسلمانوں کے ایٹمی ملک پاکستان کے وزیر اعظم کے فرائض منصبی میں یہ شامل ہے کہ وہ عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کے تحفظ کے لئے عملی جد و جہد کریں، ہم وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں وہ شام کے مسئلہ پر تمام اسلامی ممالک کی اسلامی سربراہی کانفرنس فی الفور اسلام آباد میں طلب کریں۔
خبر کا کوڈ : 595197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش