QR CodeQR Code

ٹوبہ ٹیک سنگھ، زہریلی شراب سے ہونے والی ہلاکتیں 34 ہو گئیں

28 Dec 2016 10:06

اسلام ٹائمز: کرسچین کالونی کے محلہ مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے 60 سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی تھی۔ متاثرین کو فوری طور پر ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا اور تشویش ناک حالت میں 52 افراد کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد جبکہ 12 کو سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کرسمس کے موقع پر پولیس کی غفلت اور نشے کی لت کیوجہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے والے مزید 2 افراد دم توڑ گئے ہیں، مرنے والوں کی تعداد 34 تک جا پہنچی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے اب تک زیریلی شراب کشید اور فروخت کرنے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کرسمس کےموقع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کرسچین کالونی کے محلہ مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے 60 سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی تھی۔ متاثرین کو فوری طور پر ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا اور تشویش ناک حالت میں 52 افراد کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد جبکہ 12 کو سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا۔ دونوں ہسپتالوں میں اب بھی 25 سے زائد افراد زیر علاج ہے، جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درج کر کے اب تک 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ مبارک آباد کالونی سے زہریلی شراب سپلائی کرنے کے الزام میں سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی عاطف عمران کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم واقعےکی انکوائری کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 595200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595200/ٹوبہ-ٹیک-سنگھ-زہریلی-شراب-سے-ہونے-والی-ہلاکتیں-34-ہو-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org