QR CodeQR Code

حکمران جماعتوں کی آپس کی لڑائی میں سینکڑوں بے گناہ افراد قتل ہو چکے ہیں،جے یو پی

14 Mar 2011 23:23

اسلام ٹائمز:قاری زوار بہادر کا کہنا ہے کہ حکمران پارٹیوں نے ملکی حالات اس قدر خراب کر دیئے ہیں جس سے ملک و قوم بے یقینی اور مایوسی کا شکار ہیں،جمعیت علماء پاکستان 27 مارچ سے ایک نئے ولولے اور جوش کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گی، پنجاب میں ایک بار پھر لوٹا کریسی کا دور عروج پر ہے


لاہور:اسلام ٹائمز۔جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ حکمران پارٹیوں نے ملکی حالات اس قدر خراب کر دیئے ہیں جس سے ملک و قوم بے یقینی اور مایوسی کا شکار ہیں۔ کراچی میں حکمران جماعتوں کی آپس کی لڑائی میں سینکڑوں بے گناہ افراد قتل ہو چکے ہیں اور روزانہ قتل عام وہاں کا معمول بن گیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت ڈگمگا رہی ہے اور اس کے تمام اتحادی اس کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں دوسری جانب پنجاب میں ایک بار پھر لوٹا کریسی کا دور عروج پر ہے اور حکمرانوں کی اقتدار کی لڑائی نے صوبہ بھر کے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ملک جو اقتصادی طور پر پہلے ہی تباہ ہو چکا ہے اب سیاسی بے چینی کا بھی بُری طرح شکار ہے ایسے میں کوئی غیر آئینی اقدام ہوا تو یہ حکمران جماعتیں اس کی ذمہ دار ہو نگی۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا بھلا اس میں ہے کہ وہ فورا پرامن طور پر نئے انتخابات کا اعلان کر دیں اور ملک کو معاشی و سیاسی دیوالیہ ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وطن عزیز میں نظام مصطفےٰ ص کا نفاذ نہیں ہو گا قوم کی مایوسیوں کو دور نہیں کیا جاسکتا ہے اس لئے قوم کو پاکستان کے حصول کے اصل مقصد نفاذ نظام مصطفےٰ ص کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔جمعیت علماء پاکستان ان تمام برائیوں کے خاتمے کیلئے ستائیس مارچ سے ایک نئے ولولے اور جوش کے ساتھ میدان عمل اپنا کردار ادا کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 59521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/59521/حکمران-جماعتوں-کی-آپس-لڑائی-میں-سینکڑوں-بے-گناہ-افراد-قتل-ہو-چکے-ہیں-جے-یو-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org