QR CodeQR Code

ریمنڈ ڈیوس کیس کی سماعت،"مسلمان" پولیس اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا

14 Mar 2011 23:45

اسلام ٹائمز:سماعت کے دوران 3 باریش پولیس اہلکاروں عدنان احمد، محمد طارق اور محمد اصغر نے مسجد نبوی کی تصویر اور یا رسول اللہ کے نعرے پر مشتمل بیج لگا رکھے تھے، افسران نے انہیں فوری طور پر بیج اتارنے کا کہا جس پر اہلکاروں نے جواب دیا کہ وہ امریکیوں کو خو ش کرنے کے لئے ایسا نہیں کر سکتے


لاہور:اسلام ٹائمز۔ریمنڈ ڈیوس کیس کی سماعت کے موقع پر باریش اور مسجد نبوی کی تصویر اور یا رسول اللہ کے نعرے پر مشتمل بیج لگانے پر تین پولیس اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب پولیس کے نام خط میں باریش اور مسجد نبوی کی تصویر اور یار سول اللہ کے نعرے پر مشتمل بیچ لگانے والے پولیس اہلکاروں کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں تعیناتی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کیس کی سماعت کے دوران تین باریش پولیس اہلکاروں عدنان احمد، محمد طارق اور محمد اصغر نے مسجد نبوی کی تصویر اور یا رسول اللہ کے نعرے پر مشتمل بیج لگا رکھے تھے، افسران نے انہیں فوری طور پر بیج اتارنے کا کہا جس پر اہلکاروں نے جواب دیا کہ وہ امریکیوں کو خو ش کرنے کے لیے ایسا نہیں کر سکتے، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے، تحقیقات کی جائیں کہ مذہبی رحجانات رکھنے والے اہلکار اس ڈیوٹی پر تعینات کیسے ہوئے اور جنہوں نے انہیں اس اہم ڈیوٹی پر تعینات کیا انکے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 59522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/59522/ریمنڈ-ڈیوس-کیس-کی-سماعت-مسلمان-پولیس-اہلکاروں-کو-کمرہ-عدالت-سے-نکال-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org