QR CodeQR Code

جنرل (ر) راحیل شریف شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب چلے گئے

28 Dec 2016 12:45

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی طیارہ بھجوایا گیا ہے، جس میں وہ شاہی مہمان کی حیثیت سے روانہ ہوئے، ان کے اعزاز میں سعودی عرب میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب چلے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی طیارہ بھجوایا گیا ہے، جس میں وہ شاہی مہمان کی حیثیت سے روانہ ہوئے، ان کے اعزاز میں سعودی عرب میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سابق آرمی چیف کو سعودی عرب نے 34 ممالک کی افواج کی کمانڈ کرنے کی پیش کش کی تھی، جنرل (ر) راحیل شریف کی طرف سے یہ موقف آیا تھا کہ اگر انہیں جنگ کی بجائے مصالحت کروانے کے اختیارات دیئے جائیں تو وہ ذمہ دار قبول کریں گے۔ جنرل (ر) راحیل شریف کی یہ دعوت اسی سلسلے کی کڑی ہو سکتی ہے۔ سعودی حکام کے پاکستان عسکری حکام کیساتھ نجی تعلقات کے حوالے سے یہ یاد رکھنا بھی اہم ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) مشرف نے بھی یہ کہا ہے کہ مرحوم شاہ عبداللہ نے انہیں بیرون ملک مکان خریدنے کے لیے پیسے دیئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 595241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/595241/جنرل-ر-راحیل-شریف-شاہی-مہمان-کی-حیثیت-سے-سعودی-عرب-چلے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org